تعارف شاعر

poet

محمد حسین فطرتؔ

جناب محمد حسین فطرتؔ صاحب شہر بھٹکل (کرناٹک) کے مشہور و معروف شاعر تھے ، ان کا شمار ریاست کے بلند پایہ شاعروں میں ہوتا تھا۔

آپ کا پورا نام محمد حسین اور تخلص فطرتؔ تھا ، آپ کی ولادت 6/ جون 1932ء کو کرناٹک کے زرخیز علاقہ شہرِ بھٹکل میں ہوئی ، آپ نے ابتدائی تعلیم شہر بمبئی میں حاصل کی ، ہائی اسکول کی تعلیم سے فراغت کے بعد آپ نے جامعہ اردو علی گڑھ یونیورسٹی سے "ادیب ماہر" کا امتحان پاس کیا ، آپ میں تخلیقی قابلیت اور فن شاعری بھی اپنے تخلص کی طرح فطری طور پر ہی ودیعت ہوئی تھی ، زمانۂ طالب علمی ہی سے شاعری کی ابتداء ہوئی اور شہر بمبئی کے مشہور و معروف شاعر جناب ابوبکر مصورؔ سے استفادہ کرتے رہے ، موصوف کے چار مجموعۂ کلام (ساغرِ عرفاں ، گل بانگ فطرت ، سازِ ازل ، سخن دل نواز) شائع ہوئے ہیں اور منتخب کلام کا دیگر ایک مجموعہ "افق اعلی" کے نام سے بھی شائع ہوا ہے ، علاوہ ازیں "نفیر فطرتؔ" کے نام سے کچھ مدت کے لئے ایک سہ ماہی مجلہ کی بھی اشاعتیں ہوئی ہیں جس میں جناب فطرتؔ کی نثری تخلیقات زینت بنی ہیں۔

آپ "صدر انجمن ترقی اردو (شاخ بھٹکل)" ، "صدر ادارہ ادب اسلامی (شاخ بھٹکل)" اور "رکن اردو اکادمی کرناٹک (2002)" کے اعزازات و ایوارڈس سے سرفراز رہے ہیں۔

تصویر / سالک ندوی


محمد حسین فطرتؔ کا منتخب کلام