فہرست ردیف

منتخب کلام کو ردیف کے آخری حرف کی ترتیب پر تلاش کریں

ا | آ | ب | پ | ت | ٹ | ث | ج | چ | ح | خ | د | ڈ | ذ | ر | ڑ | ز | س | ش | ص | ض | ط | ظ | ع | غ | ف | ق | ک | گ | ل | م | ن | ں | و | ہ | ھ | ی | یٰ ے

ردیف کی تعریف:۔

شعری اصطلاح میں ردیف سے مراد وہ لفظ یا الفاظ کا مجموعہ ہے جو قافیے کے بعد مکرر آئیں اور بالکل یکساں ہوں۔ ردیف کا ہر مصرعے میں ہونا لازمی نہیں ہے۔ عام طور پر یہ غزل کے اشعار میں مصرعۂ ثانی میں دہرائے جاتے ہیں۔

مثال:۔

دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے

آخر اس درد کی دوا کیا ہے

اس شعر میں آخری الفاظ {کیا ہے} یا آخری لفظ {ہے} ردیف ہے کیونکہ یہ قافیے کے بعد دہرائے جا رہے ہیں اور پوری غزل کے ہر مصرع ثانی میں موجود ہیں۔

الحمد للہ اردو شعر و شاعری کی اس ویب سائٹ بزم سخن نے اپنی سائٹ میں اشاعت کردہ تمام منتخب کلام کو ردیف کی ترتیب کی بنیاد پر فہرست کرنے کا کام مکمل کیا ہے اور سائٹ میں موجود تمام غزلوں سمیت دیگر زمروں حمد / نعت / مزاحیہ کلام اور دیگر میں ردیف والے کلام کو ان کے زمرہ کے نام اور شاعر کے نام کے ساتھ فہرست کیا گیا ہے جب کہ زمرۂ " نظم " اور دیگر کچھ زمروں سے غیر مردف کچھ کلام کو ان کے مشہور و معروف بند کی ردیف پر ترتیب دیا گیا ہے۔

امید کرتے ہیں کہ ہمارے باذوق قارئین اس فہرست سے استفادہ کریں گے اور کلام کو تلاش کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔