شرائط و ضوابط

استعمال کی شرائط

اس سائٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گااور بزم سخن جب چاہے اس میں حذف و اضافہ یا کسی بھی ترمیم کا حق رکھتی ہے۔

شرائط کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔

بزم سخن . کام کا استعمال

اردو ادب و شاعری پر مبنی یہ سائٹ(بزم سخن ڈاٹ کام) مکمل طور یہ ایک ذاتی ویب سائٹ ہے جس کو مرتب نے اپنے ذاتی شوق و ذوق کی بناء پراور اپنے انتخاب کی بنیاد پرترتیب دیا ہے، لہذا کسی بھی ادارہ کا اس سائٹ کے متعلق کوئی بھی مالکانہ حق یا اور کوئی دوسرا تعلق نہیں ہے ۔

یہ سائٹ اردو شعر و ادب کی ترویج اور بجا طور پر اس خزانہ کو محفوظ بنانے کے مقصد سے بنائی اور جاری کی گئی ہے ،اس لئے اس میں سائٹ میں بزم سخن کی جانب سے شائع ہونے والے تمام مواد کوبغیر کسی بھی تبدیلی کے غیر تجارتی مقاصد کے کسی بھی استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔

ہاں۔۔۔۔۔۔! سائٹ میں شائع شدہ کسی بھی مواد کے تعلق سے اگر کسی کے فردی یا اداراتی (تیسرے فریق )تخلیقی حقوق ، پراپرٹی رائٹس ، خدمات ، لوگواور ٹریڈمارکس ، ڈیزائن وغیرہ کے حقوق متعین ہوں تو یہ اپنے مالکانہ مستحقین کے نام سے محفوظ ہیں، اس سلسلے میں سائٹ اپنے قارئین سے یہی توقع رکھتی ہے کہ وہ ان کا احترام کریں گے، بصورت ہذا سائٹ اور مرتب کسی تیسرے فریق کے بالواسطہ یا بلا واسطہ غیرمتوقع نقصان یا متوقع نفع نہ ملنے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

سائٹ پر شائع شدہ مواد اردو شعر وادب سے بس ایک انتخاب ہے ،سائٹ اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ مواد مکمل طور پر درست اور غلطیوں سے پاک ہے ، کوشش یہی ہوتی ہے کہ اشاعت کے وقت تک مکمل درستگی کو خیال رکھاجائے لہذا مواد کے تعلق سے سائٹ پر یا اس کے مرتب پر کوئی بھی اور کسی بھی طرح کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی ، سائٹ پر شائع شدہ کسی بھی مواد کے متعلق اگر کسی فرد یا ادارے کوکوئی غیر قانونی یا قابل اعتراض بات محسوس ہو تو ان سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ رابطہ فارم کے ذریعہ اس کے متعلق آگاہی دیں تاکہ اگر صورت حال واقعی ہو تو اس کا تدارک کیا جاسکے۔