تعارف شاعر

poet

محسؔن نقوی

سید غلام عباس محسن نقوی

اردو کے ممتاز غزل گو شاعر جناب محسن نقوی کا اصل خاندانی نام سید غلام عباس نقوی تھا ، آپ محسنؔ تخلص کے ساتھ اردو دنیا میں محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے۔

آپ 05/ مئی 1947ء کو محلہ سادات ڈیرہ غازی خان پاکستان میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم قریبی سکول سے ، میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول سے اور گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان سے ایف اے اور بی اے کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا ، بعد ازاں اردو ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لئے گورنمنٹ کالج ملتان کا رخ گیا ، پھر تعلیم کو خیرباد کہہ کر ذاتی کاروبار کی طرف راغب ہوئے۔

آپ نے اپنی شاعری کا آغاز زمانۂ طالب علمی ہی سے کیا تھا اور میٹرک کے دوران پہلی غزل بھی کہی تھی ، اس کے بعد کالج کے زمانوں میں اس میں ترقی ہوتی گئی اور ادبی حلقوں میں مشہور ہوتے گئے حتی کہ کالج کے تمام پروفیسرز بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگے ، محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے ، آپ کا پہلا شعری مجموعہ "بند قبا" 1970ء میں شائع ہوا اور اس کے ساتھ انہیں گورنمنٹ کالج کے بہترین شاعر ہونے کی حیثیت سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ، 1978 میں ان کا دوسرا شعری مجموعہ "برگ صحرا" منظر عام پر آیا جس کے بعد ان کے کئی اور شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں "موج ادراک" ، "طلوع اشک" ، "ردائے خواب" ، "عذاب دید" ، "ریزۂ حرف" ، "خیمۂ جاں" اور "فرات فکر" کے نام نمایاں ہیں ، انہیں ادبی خدمات پر 1994ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے آپ کو "صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی" عطا کیا گیا ، آپ 15/ جنوری 1996ء کو ڈیرہ غازی خان میں آسودۂ خاک ہوئے۔


محسؔن نقوی کا منتخب کلام