تعارف شاعر

poet

خمارؔ بارہ بنکوی

زبانِ اردو کے باکمال و بے مثال غزل گو شاعر جناب خمارؔ بارہ بنکوی صوبہ اترپردیش کے ضلع  بارہ بنکی میں 19/ ستمبر 1919ء کو پیدا ہوئے.

آپ کا اصل نام محمد حیدر خان اور تخلص خمارؔ تھا ، آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی پھر انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لیا اور اسی دوران چند ناگزیر حالات کی بنا پر سلسلۂ تعلیم ترک کردیا ، آپ نے اپنی جوانی کی شروعات ہی سے شعر و سخن کا آغاز کیا ، بڑے پیارے ترنم کے ساتھ مشاعرہ پڑھتے تھے جس کی وجہ سے وہ مشاعروں کی جان بن گئے اور خوب دادوتحسین حاصل کی.

"آتش تر" اور "رقص مے"سمیت ان کے چار شعری مجموعے بھی شائع ہو کر دادِ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

 19/ فروری سنہ 1999ء کو آبائی وطن بارہ بنکی میں ان کا انتقال ہوا۔

تصویر / صدائے وقت


خمارؔ بارہ بنکوی کا منتخب کلام