دل کا ہر قطرۂ خوں رنگِ حنا سے مانگو

غزل| ملک زادہ منظورؔ انتخاب| بزم سخن

دل کا ہر قطرۂ خوں رنگِ حنا سے مانگو
خون بہا دوستو قاتل کی ادا سے مانگو
مت بناؤ یدِ بیضا کو گدا کا کشکول
وقت فرعون ہو جب ضربِ عصا سے مانگو
جب برسنے سے بڑھے تشنہ لبی کا احساس
یورشِ برق ہی ساون کی گھٹا سے مانگو
کب تلک شاخِ وفا لائے گی زخموں کے گلاب
کوئی تاثیر نئی آب و ہوا سے مانگو

موم کی طرح پگھل جائے گا شب کا فولاد
دستِ داؤد کی توفیق خدا سے مانگو


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام