کیوں ہوئے قتل ہم پر یہ الزام ہے

قطعات| مولانا عامرؔ عثمانی انتخاب| بزم سخن

کیوں ہوئے قتل ہم پر یہ الزام ہے قتل جس نے کیا ہے وہی مدعی
قاضیٔ وقت نے فیصلہ دے دیا لاش کو نذر زنداں کیا جائے گا
اب عدالت میں یہ بحث چھڑنے کو ہے یہ جو قاتل کو تھوڑی سی زحمت ہوئی
یہ جو خنجر میں ہلکا سا خم آ گیا اس کا تاوان کس سے لیا جائے گا؟


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام