کس نے دیکھی ہے کس نے جانی ہے

غزل| مولانا عامرؔ عثمانی انتخاب| بزم سخن

کس نے دیکھی ہے کس نے جانی ہے
منزلِ عشق لا مکانی ہے
جس کو چاہا دیا دیا نہ دیا
غم پہ بھی تیری حکمرانی ہے
میں ہوں اب اس مقام پر کہ جہاں
نامرادی ہی کامرانی ہے
وہ جو سمجھیں تو اشک سب کچھ ہیں
وہ نہ سمجھیں تو صرف پانی ہے
بارہا جبرِ عشق سے عامرؔ
عقل نے دل کی بات مانی ہے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام