تعارف شاعر

poet

رشید کوثرؔ فاروقی

اردو کے ایک مشہور غزل گو شاعرجناب رشید کوثر فاروقی بسوان (سیتاپور) میں 29 اکتوبر، 1933ء کو پیدا ہوئے۔

آپ کے اساتذہ میں نواب جعفر علی خان اثرؔ لکھنوی جیسے شاعر شامل تھے ، ان کے علاوہ مولانا آزاد سبحانی سے بھی آپ کا تعلق رہا۔

آپ نے انجمن آرٹس اینڈ سائنس و کامرس کالج بھٹکل کرناٹک میں صدر شعبۂ انگریزی کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں ، آپ کے دو مجموعۂ کلام ’’زمزمہ‘‘ اور ’’جاوید جاوداں‘‘ کے نام سے شائع ہوئے ہیں۔

2007ء کو اپنے آبائی گاؤں میں آپ کا انتقال ہوا۔

تصویر / فاروق رشید فاروقی فیس بک


رشید کوثرؔ فاروقی کا منتخب کلام