تعارف شاعر

poet

اخترؔ شیرانی

محمد داؤد خان اختر شیرانی

اخترؔ شیرانی اردو زبان کی رومانی شاعری کے ممتاز شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ، ان کا تعلق افغانستان کے شیرانی قبیلے سے تھا جو سلطان محمود غزنوی کے ساتھ ہندوستان آئے تهے اور ٹونک میں ہی قیام پذیر ہو گئے تھے۔

آپ کا پورا نام محمد داؤد خان اور تخلص اخترؔ تھا ، آپ 4/ مئی 1905ء کو ٹونک ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے ، آپ تقسیمِ ہند کے بعد اپنے والد مولانا محمود خان شیرانی صاحب کے ساتھ پاکستان جا کر لاہور مقیم ہوئے ، اخترؔ شیرانی کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا ، منشی فاضل کا امتحان پاس تو کرلیا لیکن والد صاحب جو کہ اورینٹل کالج لاہور کے فارسی کے استاد تھے ان کی بڑی کوششوں کے باوجود بھی کوئی اور امتحان پاس نہ کر سکے اور شعر و شاعری کو ہی اپنا مستقل مشغلہ بنا لیا ، انہوں نے "ہمایوں" ، "سہیلی" اور "شاہکار" کی ادارت کے فرائض انجام دئے اور پھر اس کے بعد "انقلاب" ، "خیالستان" اور "رومان" کے نام سے اپنے پرچے بھی جاری کئے۔

اردو زبان کے اس ممتاز شاعر نے اپنی ذاتی زندگی میں بڑے دکھ جھیلے ، زندگی کے رنج اور غم اور حالات کی ستم ظریفیوں نے انہیں بادہ نوش بنا دیا جس کے باعث ان کی صحت گرتی چلی گئی اور بالآخر جگر بے کار ہوگئے اور اسی مرض الموت میں مبتلا رہتے کوئی 43/ سال کی عمر میں 9/ ستمبر 1948ء کو  لاہور میں انتقال کر گئے ۔


اخترؔ شیرانی کا منتخب کلام