تعارف شاعر

poet

اسحٰقؔ وردگ

ڈاکٹر اسحق وردگ

اردو شاعر جناب اسحق وردگ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے نمائندہ اردو شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

آپ 24/ اپریل 1977ء کو پشاور میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم پشاور کے ایڈوارڈ ہائیر سکینڈری اسکول سے حاصل کی ، اس کے بعد پشاور یونیورسٹی سے اعلی تعلیم کی تکمیل کی ،  آپ اس وقت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ دیر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو کے طور پر تدریس خدمات سے وابستہ ہیں ،  آپ نے حلقہ ارباب ذوق پشاور کے احیائے نو کے بعد بانی سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں ، "شہر میں گاوں کے پرندے" کے نام سے پہلا شعری مجموعہ شائع ہوا ہے ،  آپ کی بچوں کے لئے کہانیوں کی کتاب "اور تتلیاں روٹھ گئیں" بھی شائع ہوئی ہے ، خیال رہے کہ آپ بچوں کے ادب سے بھی ایک لمبی مدت تک وابستہ رہے ہیں۔ (تصویر / اسحق وردگ فیس بک)


اسحٰقؔ وردگ کا منتخب کلام