تعارف شاعر

poet

مرزا داغؔ دہلوی

جناب مرزا داغؔ دہلوی کا شمار اردو زبان کے تاریخی شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی شفگتہ و شستہ ، سحر آفرین ، سلیس ، رنگینی اور شوخ سے بھرپور کلام سے اردو شاعری کو بامِ عروج تک پہنچایا ، سونے پر سہاگہ جناب ذوقؔ کی شاگردی اور جناب بہادر شاہ ظفرؔ کی صحبت نے آپ کے فن کو جلا بخشی اور آپ نے اردو زبان کو اس کا صحیح حسن اور نکھار عطا کیا ، آپ کے کلام میں حق گوئی اور خلوص کے ساتھ ساتھ طنز و تعریض کی بھی آمیزش پائی جاتی ہے ۔ کشش حسن ، عشق و محبت کے ساتھ ترنم اور جذبات کا البیلاپن آپ کا فنِ شاعری کا خاصہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کو دبیر الدولہ اور فصیح الملک جیسے خطابات سے نوازا گیا ، آپ کی شاگردی کا سلسلہ ہندوستان بھر تک پھیلا رہا جہاں سے اقبالؔ و جگرؔ اور سیمابؔ اکبرآبادی جیسے شعراء نے اردو کے گیسو سنوارنے کا کام کیا۔

آپ کا پورا نام نواب مرزا خان اور تخلص داغؔ ہے اور آپ کی تاریخِ پیدائش 25/ مئی 1831ء بمقام دہلی ہے ، آپ نے1905 ء بمقام حیدرآباد میں وفات پائی۔

تصویر / چنیدہ۔کام


مرزا داغؔ دہلوی کا منتخب کلام