تعارف شاعر

poet

مظفرؔ وارثی

اردو زبان و ادب کے بہترین جانے مانے شاعر جناب مظفر وارثی صاحب کی پیدائش 20/ دسمبر 1399ء کو میرٹھ میں ہوئی۔

ان کا اصل نام مظفر الدین احمد صدیقی تھا ، صوفی وارثی کے نام سے مشہور الحاج جناب شرف الدین احمد سے تعلق خاطر ہونے کی بناء پر اپنا تخلص بھی وارثیؔ رکھ لیا ، ابتدائی تعلیم میرٹھ ہی میں حاصل کی اور 1947ء میں لاہور میٹرک مکمل کی۔

آپ نے اپنی شاعری کا آغاز غزلوں اور فلمی گیتوں سے کیا مگر آگے چل کے آپ نے  حمد و نعت کا وہ کلام بھی پیش کیا کہ آپ کا شمار ایک بہترین نعت گو شاعر کی حیثیت سے کیا جانے لگا ، یوں تو ہر صنف میں آپ نے طبع آزمائی  کی ہے جس سے اردو شاعری میں آپ کی قدر و منزلت کا پتہ چلتا ہے ، "کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے" جیسی مشہور حمد اور"میرا پیمبر عظیم تر ہے" جیسی بے مثال نعت آپ کے فکر و فن کا نشان سمجھی جاتی ہیں ، اپنے منفرد شاعرانہ اسلوب کے ساتھ ساتھ 20/ سے زائد کتابیں بھی آپ کی عظمت شان پر دلالت کرتی ہیں جن میں "برف کی ناؤ ، باب حرم ، لہجہ ، نور ازل ، الحمد ، حصار ، لہو کی ہریالی ، ستاروں کی آب جو ، کعبۂ عشق ، کھلے دریچے بند ہوا ، دل سے در نبی تک ، ظلم نہ سہنا ، کمند ، گئے دنوں کا سراغ اور آپ بیتی‘‘ شامل ہیں ، 1981ءمیں آپ کو ریڈیو پاکستان کی جانب سے بہترین نعت خواں کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے اور 1988ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا ہے  ، آپ ایک عرصے علیل رہنے کے بعد 28/ جنوری 2011ء کو 77/ برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

تصویر:"نعت کائنات"


مظفرؔ وارثی کا منتخب کلام