تعارف شاعر

poet

تسنیمؔ فاروقی لکھنوی

خواجہ احمد عتیق الحق تسنیم فاروقی لکھنوی

دبستان لکھنو کے اردو شاعر جناب تسنیم فاروقی کا اصل نام خواجہ احمد عتیق الحق فاروقی تھا ، تسنیمؔ تخلص کے ساتھ اردو ادبی دنیا میں تسنیم فاروقی کے نام سے مشہور و معروف ہوئے ، آپ مشہور شاعر جناب پروفیسر رشید کوثرؔ فاروقی کے بھائی اور حضرت سراجؔ لکھنوی کے شاگرد تھے۔

آپ اکتوبر 1938ء (06/ نومبر 1938ء) کو بمقام بسواں سیتاپور اترپردیش جناب حافظ و قاری محمد سعید الحق فاروقی کے گھر پیدا ہوئے ، آپ نے لکھنو یونیورسٹی سے ایم اے تک کی تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد آپ ملازمت سے وابستہ ہوئے اور کئی ایک جگہ ملازمتیں کیں ، آپ نے 1952ء میں اپنے بھائی جناب کوثرؔ اور افتخار الشعراء جناب حکیم افتخار علی جگرؔ بسوانی کی نگرانی و ابتدائی تربیت شوق میں اپنی شاعری کا آغاز کیا ، آپ کا ایک مجموعہ "ترکش" کے نام سے اور ایک "لو" کے نام سے شائع ہوا ہے۔ (تصویر / ریختہ)


تسنیمؔ فاروقی لکھنوی کا منتخب کلام