تعارف شاعر

poet

احسان دانشؔ

احسان الحق دانش

اردو کے نامور شاعر اور ادیب احسان دانش کا اصل نام احسان الحق ، تخلص احسانؔ اور دانشؔ ہے ، آپ 1914ء میں کاندھلہ مظفر نگر (یوپی) میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم چوتھی جماعت تک حاصل کی مگر غربت کی وجہ سے مزید آگے نہ پڑھ پائے اور مزدوری و نوکری شروع کی پر اس کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر اردو ، فارسی اور عربی زبان کا مطالعہ کرتے رہے ، اسی مطالعہ نے انہیں شعر و سخن سے وابستہ کردیا اور پھر تاجورؔ نجیب آبادی سے اصلاح لینے لگے ، اسی کے ساتھ ’’مکتبۂ دانش‘‘ کے نام سے اپنا ذاتی کتب خانہ بھی قائم کیا ۔

آپ شاعری کی ہر صنف پر عبور رکھتے تھے مگر زیادہ تر نظموں کہیں ، آپ کو حکومت پاکستان نے علمی و ادبی خدمات کے اعتراف کے میں "ستارہ امتیاز" اور "نشان امتیاز" کے اعزازات سے نوازا ، آپ کے شعری مجموعوں میں "حدیث ادب" ، "درد زندگی" ، "تفسیر فطرت" ، "آتش خاموش" ، "نوائے کارگر" ، "شیرازہ" ، "چراغاں" اور "گورستان" شامل ہیں جب اس کے علاوہ اور بھی دیگر تصانیف کے ساتھ ساتھ آپ کی خودنوشت سوانح عمری "جہان دانش" بھی علمی اور ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہے جسے پاکستان رائٹرز گلڈ نے آدم جی ادبی انعام سے نوازا ہے۔

آپ 22/ مارچ 1982ء کو لاہور میں وفات پا گئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔(تصویر / ریختہ)


احسان دانشؔ کا منتخب کلام