تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے ترے شہر کے لوگ

غزل| احسان دانشؔ انتخاب| بزم سخن

تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے ترے شہر کے لوگ
مجھ کو ہنسنے کی سزا دیں گے ترے شہر کے لوگ
کیا خبر تھی ترے ملنے پہ قیامت ہو گی
مجھ کو دیوانہ بنا دیں گے ترے شہر کے لوگ
تجھ سے ملنے نہ دیا شہر میں رہنے دیا
اورکیا جانِ وفا دیں گے ترے شہر کے لوگ
تری نظروں سے گرانے کے لئے جانِ حیا
مجھ کو مجرم بھی بنا دیں گے ترے شہر کے لوگ

کہہ کے دیوانہ مجھے مار رہے ہیں پتھر
اور کیا اس کے سوا دیں گے ترے شہر کے لوگ


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام