تعارف

poet

ابو الحسن علی

جناب ابو الحسن علی جوباپو صاحب اردو شعر و ادب کے مطالعہ کی دنیا میں اپنے بہترین ادبی ذوق و شوق کی بنا پر کافی نمایاں ہیں اور ذرائع ابلاغ و سوشیل میڈیا کی موجودہ دور کے مشہور و معروف فیس بک (Facebook) پر " اردو کلاسک " نامی مشہورِ زماں اردو کی کلاسیکل شعر و شاعری اور روزانہ کی بنیاد پر مختصر تعارفِ شعراء کے ساتھ انتخابِ کلام  پیش کرنے میں بحیثیت ایڈمن ایک بڑی مدت سے شامل ہیں اور اپنے بہترین انتخاب اور پیش کش سے برِ صغیر کے اکثر و بیشتر ہم عصر شعراء سے بھی مربوط ہیں۔

آپ کا تعلق ہندوستان صوبہ کرناٹک کے شہر بھٹکل سے ہے اور آپ ایک ایسے علمی گھرانے سے ہیں جہاں آپ کے والد بزرگ جناب عثمان صاحب مرحوم کو قومی سطح پر " عثمان ماسٹر " کے طور پر جانا جاتا ہے ، اردو کے باوقار شہر لکھنو میں قائم دار العلوم ندوۃ العلماء میں تعلیم یافتہ اور ندوی برادی سے تعلق ہے ، دورانِ تعلیم لکھنو کی ادبی فضا سے اچھا خاصا استفادہ کیا ہے اور کئی ایک نامی شعراء کرام کی خدمت میں حضوری رہی ہے۔

مستقل طور پر بہترین شعر و ادب کا انتخاب آپ کی اردو کے تئیں پیار و محبت کا غماز ہے اور آپ کا یہ صفحہ ان شاء اللہ اس کا گواہ ہوگا۔


ابو الحسن علی کا پسندیدہ کلام