سورج کو بادلوں سے چھپانا محال ہے

غزل| نسیم نکہتؔ انتخاب| بزم سخن

سورج کو بادلوں سے چھپانا محال ہے
آندھی سے یہ چراغ بجھانا محال ہے
چاروں طرف ہواوؤں کے لشکر ہیں صف بہ صف
چوکھٹ پہ اب چراغ جلانا محال ہے
جب سے ہوا فساد پڑوسی ہیں اجنبی
ایسے میں گھر کو چھوڑ کے جانا محال ہے
آخر میں کتنی دیر تلک جاگتی رہوں
جلدی تمہارا لوٹ کے آنا محال ہے



پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام