جب سے آیا چاند اپنے سامنے

غزل| حسنؔ کاظمی انتخاب| بزم سخن

جب سے آیا چاند اپنے سامنے
ہم کو پاگل کر دیا ہے شام نے
اب سہارے کی نہیں حاجت کوئی
کیوں لگے ہیں آپ ہم کو تھامنے
بے سکونی اور وحشت کے سوا
کیا دیا ہے پیار کے الزام نے
اب تو آتا ہی نہیں اس کا خیال
اتنا بے بس کر دیا ہے کام نے
عارضی شہرت ملی جن کو حسنؔ
ان کو اندھا کر دیا ہے نام نے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام