درِ نبیؐ پہ جسے باریاب دیکھا ہے

نعت| ارمؔ لکھنوی انتخاب| بزم سخن

درِ نبیؐ پہ جسے باریاب دیکھا ہے
اسے ایک ذرے کو پھر آفتاب دیکھا ہے
تمہارے ایک ہی معجز نما اشارے میں
دو نیم ہوتے ہوئے ماہ تاب دیکھا ہے
خدا سے نامِ محمدؐ پہ جب دعا مانگی
دعا کو ہوتے ہوئے مستجاب دیکھا ہے
ہمارا کعبۂ دل اور رسولؐ کا جلوہ
یہ واقعہ ہے الہی کہ خواب دیکھا ہے
ارمؔ لگائی ہے جب دل نے لو محمدؐ سے
ہر ایک جذبۂ دل کامیاب دیکھا ہے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام