یہ تمنا نہیں اب دادِ ہنر دے کوئی

غزل| خلیل الرحمن اعظمیؔ انتخاب| بزم سخن

یہ تمنا نہیں اب دادِ ہنر دے کوئی
آ کے مجھ کو مرے ہونے کی خبر دے کوئی
ایک مدت سے ہے دل کاسۂ خالی کی طرح
کسی شیشے میں لہو ہو دے تو بھر دے کوئی
ہر جگہ ساتھ رہے گی یہی دیوار کی قید
سر چھپانے کو ہمیں کون سا گھر دے کوئی
جیسے شاداب کیا شاخِ نہالِ غم کو
شجرِ خواب کو بھی برگ و ثمر دے کوئی
میرِ محفل کو گوارا نہیں یہ طرزِ کلام
شمعِ کشتہ کو جو عنوانِ سحر دے کوئی
اب ادا ہو نہ سکے گی مرے سر کی قیمت
سنگِ دشنام دے یا لعل و گہر دے کوئی

صاحبِ فن کو بس اک لمحۂ تخلیق بہت
ورنہ بے سود اگر عمرِ خضر دے کوئی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام