الله اللہ کیسی ہے عظمت رسول الله کی

نعت| انؔیس بھٹکلی انتخاب| بزم سخن

الله اللہ کیسی ہے عظمت رسول الله کی
عرش سے تا فرش ہے مدحت رسول اللہ کی
موسموں کی شوخیاں سب دلکشی اپنی جگہ
حسن کا معیار ہے صورت رسول اللہ کی
کہکشائیں خوبصورت ان کے قدموں کے طفیل
نکہتِ ہفت آسماں رفعت رسول اللہ کی
جاوداں ہیں سیرت و کردار کے سچے نقوش
حشر تک ہے ضو فشاں سنت رسول اللہ کی
فاصلوں میں بے قراری اور فسادِ ذہن و دل
یعنی داروۓ شفا قربت رسول اللہ کی
مغربی تہذیب سے ہے استفادہ صبح و شام
اور یہ دعوٰی کہ ہے چاہت رسول اللہ کی
نعت گوٸی کی مجھے توفیق دے میرے خدا
فکر کا محور بنے مدحت رسول اللہ کی
زندگی کی ظلمتوں میں کام آئے گی انیسؔ
دل میں روشن کیجیے الفت رسول اللہ کی



پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام