تعارف شاعر

poet

اسرار الحق مجازؔ

اسرار الحق مجاز لکھنوی

مجاز لکھنوی کا حقیقی نام اسرار الحق اور مجازؔ  تخلص ہے اور آپ مشہور شاعر جاں نثار اختر کے برادر نسبتی ، حمیدہ سالم و صفیہ اختر کے بھائی اور جاوید اختر کے ماموں ہیں۔

آپ 19/ اکتوبر 1911ء کو صوبہ اتر پردیش کے قصبے ردولی ضلع بارہ بنکی میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم کچھ مدت ردولی کے بعد لکھنو میں حاصل کی اور اعلی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کرتے بی اے کیا۔

تعلیم کے بعد آپ دہلی میں ریڈیو سے منسلک ہوئے اور "آواز" کی بزم ادارت سے منسلک ہو کر کام کیا ، اس کے علاوہ ممبئی میں بھی کچھ عرصہ محکمۂ اطلاعات میں خدمات انجام دیں ، لکھنؤ میں "نیا ادب" اور "پرچم" کی ادارت کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں اور اس کے بعد دہلی میں ہارڈنگ لائبریری سے منسلک ہوئے ، آپ انجمن ترقی پسند مصنفین کے رکن تھے۔

آپ نے اولاً شہید تخلص کے ساتھ شاعری شروع کی تھی مگر یہ ابتدائی شاعری کا دور جلد ہی ختم ہو گیا ، آپ کی اصل شاعری دہلی ، لکھنؤ اور علی گڑھ کی فضاؤں میں پروان چڑھی جہاں آپ بحیثیت شاعر بہت جلد مقبول ہو گئے ، آپ عاشق مزاج اور رومان پسند شاعر تهے جب کہ آپ کی شاعری کا دوسرا رخ انقلابی بھی ہے ، آپ کا پہلا مجموعہ کلام "آہنگ" کے نام سے ، دوسرا مجموعہ"شب تاب" اور تیسرا "ساز نو" کے نام سے شائع ہوا۔

آپ 05/ دسمبر میں 1955ء کو لکھنؤ میں انتقال کر گئے اور نشاط گنج کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔


اسرار الحق مجازؔ کا منتخب کلام