تعارف شاعر

poet

ناطقؔ گلاؤٹھوی

سید ابو الحسن ناطق گلاؤٹھوی

اردو زبان کے شاعر و نقاد اور مشہور اردو شاعر جناب داغؔ دہلوی کے شاگرد جناب ناطق گلاؤٹھوی اصل نام سید ابو الحسن ، ناطقؔ تخلص تھا مگر آپ نے ناطق گلاؤٹھوی کے نام سے شہرت پائی۔ 

آپ 11/ نومبر 1886ء کو ریاست مہاراشٹرا ناگپور شہر کے کامٹی میں پیدا ہوئے، آپ کا آبائی وطن گلاؤٹھی ضلع میرٹھ تھا اور آپ کا خاندان بغرض معاش ناگپور ضلع میں مقیم تھا ، آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی ، اس کے بعد دار العلوم دیوبند میں علوم شرعیہ کی اعلی تعلیم حاصل کی ، ساتھ ہی ساتھ انگریزی زبان سے بھی اپنے طور پر واقفیت حاصل کی ، آپ نے 14/ سال کی عمر میں 1900ء میں شعر گوئی کا آغاز کیا ، شاعری میں جناب داغؔ دہلوی سے تلمذ رہا ، اس کے بعد کسی اور کے شاگرد نہ ہوئے بلکہ اپنی مشق سخن ، خود تنقیدی و اصلاحی نظر سے کام لیا ، شاعری کے ساتھ ساتھ تنقیدی مضامیں بھی لکھے جس کا مجموعہ "سبع سیارہ" کے نام سے 1960ء میں شائع ہوا جب کہ نظموں کا مجموعہ "نطق ناطق" 1913ء میں شائع ہوا تھا ، اسی طرح مرزا غالب کے کلام کی شرح "کنز المطالب شرح دیوان غالبؔ" کے نام سے 1968ء میں شائع ہوا ، آپ بسلسلۂ ملازمت ناگپور مقیم رہے اور یہیں 27/ مئی 1969ء کی شام اس دنیا سے رخصت ہو گئے ، آپ کی وفات کے بعد 1976ء کو "دیوان ناطق" کے نام سے آپ کا دیوان شائع ہوا۔(تصویر / پنجند)


ناطقؔ گلاؤٹھوی کا منتخب کلام