تعارف شاعر

poet

سرفراز بزمیؔ

سرفراز احمد خان بزمی

ہندوستانی ریاست راجستھان کے مادھوپور بہیتڑ سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب سرفرازؔ بزمی فلاحی کا اصل نام سرفراز احمد خان ہے تاہم آپ بزمیؔ تخلص کے ساتھ ادبی دنیا میں سرفرازؔ بزمی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

آپ کی ولادت 02/ فروری 1969ء کو ہوئی ، آپ نے ابتدائی دینی تعلیم حاصل کرتے اولاً حفظ قرآن مکمل کیا ، اس کے بعد کچھ دینی مدارس سے ہوتے ہوئے جامعہ الفلاح اعظم گڑھ اترپردیش سے عالمیت و فضیلت کی تعلیم مکمل کی ، اس کے بعد تدریسی پیشے سے وابستہ ہوئے اور اسی دوران آپ نے راجستھان یونیورسٹی جے پور سے اردو و فارسی اور تاریخ کے مضامین میں اپنی بے اے کی تعلیم مکمل کی ، علاوہ اس کے اجمیر یونیورسٹی اجمیر سے تدریسی کورس بھی مکمل کیا ، حصول تعلیم کے بعد سے آپ راجستھان ہی میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بچپن ہی سے شاعری کا ذوق و شوق تھا ، پہلی غزل 1985ء سرائے میر اعظم گڑھ سے نکلنے والے مجلے میں شائع ہوئی ، ابتدا میں سرفرازؔ تخلص کے ساتھ شاعری کی ، علامہ اقبالؔ کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے ان کے کلام کا خوب مطالعہ کیا جس کی وجہ سے آپ کی شاعری میں انہی کا رنگ جھلکتا ہے بلکہ آپ کا ایک قطعہ بھی اقبالؔ کی طرف غلط منسوب ہوکر مشہور ہوا ہے ،  "نوائے صحرا" کے نام سے 2021ء میں آپ کا ایک مجموعۂ کلام کی اشاعت ہوئی ہے۔


سرفراز بزمیؔ کا منتخب کلام