اللہ سے کرے دور تو تدبیر بھی فتنہ

قطعات| سرفراز بزمیؔ انتخاب| بزم سخن

علامہ اقبال سے غلط منسوب جناب سرفراز بزمی کا ایک قطعہ

اللہ سے کرے دور تو تدبیر بھی فتنہ
اولاد بھی اجداد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ

محترم سرفرازؔ بزمی کا یہ قطعہ مارچ 1993ء کے شعرائے راجستھان کے ایک انتخاب میں ذرا سے فرق کے ساتھ شائع ہوا تھا مگر اردو دنیا میں یہ قطعہ کچھ بدل کر علامہ اقبال کی طرف منسوب ہوتے ہوئے مشہور ہوگیا جو کہ غلط ہے اور جناب بزمیؔ نے عوامی مقبولیت کو دیکھتے اس معمولی تبدیلی کے ساتھ اپنے مجموعہ کلام "نوائے صحرا" میں شائع کیا ہے۔


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام