تعارف شاعر

poet

باصرؔ سلطان کاظمی

باصر سلطان کاظمی

باصر سلطان کاظمی اردو کے ایک معروف شاعر اور ڈراما نگار ہیں اور اردو کے مشہور و معروف شاعر ناصر کاظمی کے فرزند ہیں ، آپ 04/ اگست 1953ء کو ساہیوال منٹگمری میں پیدا ہوئے۔

آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگریزی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا اور بطور لیکچرر کام بھی کیا ، مزید آپ نے مانچسٹر یونیورسٹی برطانیہ سے ایم ایڈ اور ایم فِل اور اوپن یونیورسٹی انگلستان سے پی جی سی ای (انگریزی) کیا ، حصول تعلیم کے بعد آپ نے اپنے تدریسی سفر کو جاری رکھا اور لاہور کے بعد برطانیہ کے مختلف اسکولوں ، کالجوں اور آکسفورڈ و بریڈ فورڈ میں تدریسی خدمت انجام دیں ،علاوہ ازیں اور مختلف شعبوں میں بھی اپنی کدمات انجام دیں۔

شاعری کے ساتھ ساتھ آپ ایک بہترین ڈراما نگار بھی ہیں ، اب تک آپ کے چار شعری مجموعے "موج خیال" (1997ء) ، "چمن کوئی بھی ہو" (2002ء) ، "ہوائے طرب" (2015ء) ، "چونسٹھ خانے چونسٹھ نظمیں" (2015ء) ، کلیات "شجر ہونے تک" جب کہ "بساط" (1987ء) ، "شریکِ درد" ( 2005ء) ، "نئی زندگی" (2015ء) اور "روبوٹ 420" ( 2015ء) کے نام سے ڈرامے بھی چھپ چکے ہیں ، اس کے علاوہ اپنے والد جناب ناصر کاظمی کی شخصیت و فن پر بھی ایک کتاب ہے۔(تصویر / ریختہ)


باصرؔ سلطان کاظمی کا منتخب کلام