تعارف شاعر

poet

حسن نعیمؔ

سید حسن نعیم

ترقی پسند شاعروں میں مثبت انقلابی خیالات کے حامی معتبر غزل گو شاعر جناب حسن نعیم کا اصل نام سید حسن اور تخلص نعیمؔ تھا ، آپ ادبی دنیا میں حسن نعیم کے قلمی نام سے مشہور ہوئے۔
آپ کی پیدائش ہندوستانی ریاست بہار کے عظیم آباد پٹنہ میں 06/ جنوری 1927ء کو ایک علمی و مذہبی گھرانے میں ہوئی۔ آپ کے دادا ایک درگاہ کے سجادہ نشین جب کہ آپ کے والد جدید تعلیم یافتہ بیرسٹر تھے ، آپ کی ابتدائی تعلیم شیخ پورہ اور ہائی اسکول تک کی تعلیم محمڈن اینگلو عربک اسکول پٹنہ میں ہوئی ، اس کے بعد بی این کالج پٹنہ سے انٹر اور علی گڑھ سے بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی ، علی گڑہ زمانۂ طالب علمی میں ہی انجمن ترقی پسند مصنفین سے وابستہ ایک فعال کارکن کے طور پر مشہور ہوئے اور وہاں سے پٹنہ واپسی پر انجمن کی مقامی شاخ کے سکریٹری منتخب ہوئے ، ابتدا میں پٹنہ اور کلکتہ کے مقامی اسکولوں میں ملازمت کی مگر بعد میں وہ کئی اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہتے 1968ء میں سرکاری ملازمت سے سبک دوش ہوکر غالب انسٹٰی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں۔
آپ کے دو شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں "اشعار" 1971ء میں آپ کی حیات میں شائع ہوا اور دوسرا مجموعہ "دبستان" ان کی وفات کے بعد شائع کیا گیا ،اسی طرح اردو کے علاوہ دو اور شعری مجموعے "غزل نامہ" (ہندی رسم الخط) اور "اردو سخنور شیرینی" (گجراتی و ہندی رسم الخط) بھی شائع ہوئے ہیں ، آپ 22/ فروری 1991ء کو انتقال کر گئے۔ (تصویر / ریختہ)


حسن نعیمؔ کا منتخب کلام