تعارف شاعر

poet

ڈاکٹر حنیف شبابؔ

آپ کا پورا نام محمد حنیف ابن عبد اللہ مشائخ ہے اور شاعری میں شبابؔ تخلص رکھتے ہیں۔

آپ کی پیدائش 1953ء کو بھٹکل کرناٹک میں ہوئی ، ابتدائی تعلیم اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں پائی ، بعد ازاں اعلی تعلیم کے لئے سرزمینِ بمبئی کا رخ کیا اور یونانی میڈیکل کالج بمبئی سے علم طب کی ڈگری حاصل کی اور شہر بمبئی ہی سے صحافتی کورس بھی مکمل کیا۔

زمانۂ طالب علمی ہی سے شعر و شاعری کا ذوق انگڑائیاں لیتا رہا اور وہیں شہر بمبئے میں جدید شعراء و ادباء کے ساتھ قیام نے اس کو مزید پروان چڑھایا ، جناب موصوف شروع ہی سے جماعت اسلامی کے اسٹیج سے تحریک پانے والی ادبی تحری "ادارہ ادب اسلامی" سے وابستہ رہے ہیں۔

آپ کے مجموعۂ کلام و تصانیف میں "سلگتے خواب" ، "لہو لہو موسم" ، "اعتراف وتحسین" (مجموعہ مقالات) ، "نیٹ ورک مارکیٹنگ ۔ حرام کاروبار کا سنہراجال" معروف ہیں اور آپ کو سابق سب ایڈیٹر "روزنامہ انقلاب بمبئی" ، سابق ایٖڈیٹر "پندرہ روزہ النوائط بمبئی" ، سابق صدر "ادارہ ادب اسلامی حلقہ کرناٹک و گوا" ، صدر "ادارہ ادب اسلامی بھٹکل شاخ" ، رکن مجلس اعلی "ادارہ ادب اسلامی کرناٹک" ، سابق سکریٹری "انجمن ترقی اردو ہند بھٹکل شاخ" ، سابق جنرل سکریٹری "مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل" ، سابق معاون ناظم "ادارہ تربیت اخوان بھٹکل" ہونے کے اعزازات حاصل ہیں۔


ڈاکٹر حنیف شبابؔ کا منتخب کلام