تعارف شاعر

poet

ظفرؔ اقبال

میاں ظفر اقبال

پاکستان کے معروف شاعر اور کالم نگار اور معاصر جدید اردو غزل کے اہم ترین شاعر جناب ظفر اقبال کا اصل نام میاں ظفر اقبال اور تخلص ظفر ہے۔

آپ 27/ ستمبر 1932ء کو بہاول نگر میں پید اہوئے ، ابتدائی تعلیم بہاول نگر اور پھر اوکاڑہ میں حاصل کی ، آپ نے بی اے کی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور ، اور ایل ایل بی کا امتحان پنجاب یونیورسٹی کے لاء کالج سے پاس کیا اور پیشۂ وکالت سے وابستہ ہیں۔

زمانہ طالب علمی ہی سے شعر گوئی کا شوق تھا اور استاد بھی شاعر ہی ملے تھے لہذا ان کی ریاضت جاری رہی اور اچھی خاصی پذیرائی بھی ملتی رہی جس سے آپ نے اپنی ایک پہچان بنا لی اور آج بھی ایک خاصا وسیع حلقہ رکھتے ہیں ، آپ کا پہلا شعری مجموعہ "آب رواں" عوام و خواص میں مقبول ہوا ، دیگر "خشت زعفران" ، "ہرے ہنیرے" ، "گل آفتاب" ، "رطب و یابس" ، "سر عام" ، "نوادر" ، "تفاوت"، "غبار آلود سمتوں کا سراغ" ، "عیب و ہنر" ، "وہم و گمان" ، "اطراف" ، "تجاوز" ، "تساہل" ، "اب تک" (کلیات غزل کے تین حصے) شائع ہوئے ہیں۔


ظفرؔ اقبال کا منتخب کلام