تعارف شاعر

poet

افتخار راغبؔ

افتخار عالم راغب

 

دوحہ قطر میں مقیم معروف ہندوستانی اردو شاعر جناب افتخار راغب کا مکمل نام افتخار عالم راغب اور تخلص راغبؔ ہے جب کہ آپ اردو حلقوں میں افتخار راغبؔ کے قلمی نام سے معروف ہیں۔
آپ 31/ مارچ 1973ء کو نرائن پور گوپال گنج صوبۂ بہار (ہندوستان) میں پیدا ہوئے ، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم سیوان بہار اور ہائر سکنڈری کی تعلیم پٹنہ کالج بہار سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے 1998ء میں سول انجینئرنگ میں بی ٹیک سے مکمل کی ، آپ 1999ء سے قطر میں بحیثیت سول انجنئیر ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

آپ کے پانچ شعری مجموعۂ کلام " لفظوں میں احساس " ، " خیال چہرہ " ، " غزل درخت " ، " یعنی تو " اور " کچھ اور " شائع ہو کر مقبول ہوئے ہیں ،  بزمِ اردو قطر کے جنرل سکریٹری ہیں ، آپ اچھی خاصی مزاحیہ شاعری بھی کر لیتے ہیں۔

تصویر / فیس بک


افتخار راغبؔ کا منتخب کلام