قسم دے دے کے ساقی ساغرِ مے دے نہ تُو مجھ کو

غزل| استاد قمرؔ جلالوی انتخاب| بزم سخن

قسم دے دے کے ساقی ساغرِ مے دے نہ تُو مجھ کو
وہ محفل میں نہیں تو کیوں پلاتا ہے لہو مجھ کو
مجھے خاطر سے رکھ ساقی کہ میخانے کی زینت ہوں
یہ رونق پھر کہاں ہوگی اٹھا دے گا جو تُو مجھ کو
دو عالم میں کسی کافر کو کچھ بھی سوجھتا ہوگا
تم ہی تم اب نظر آنے لگے ہو چار سو مجھ کو
میں ہی بھولا ہوں ساقی یا بدل ڈالا ہے میخانہ
نظر آتے ہیں وہ میکش نہ وہ جام و سبو مجھ کو

قمرؔ چھپنا مرا اک انتشارِ عالمِ شب ہے
ستارے آسماں پر ڈھوندتے ہیں چار سو مجھ کو


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام