محمد مصطفی ، محبوبِ داور ، سرورِ عالم

نعت| حفیظؔ جالندھری انتخاب| بزم سخن

محمد مصطفی ، محبوبِ داور ، سرورِ عالم
وہ جس کے دم سے مسجودِ ملائک بن گیا آدمؑ
دلائے حق پرستوں کو حقوقِ زندگی جس نے
کیا باطل کوغرقِ موجۂ شرمندگی جس نے
غلاموں کو سریرِ سلطنت پر جس نے بٹھلایا
یتیموں کے سروں پر کردیا اقبال کا سایا
گداؤں کو شہنشاہی کے قابل کردیا جس نے
غرورِ نسل کا افسوں باطل کردیا جس نے
محمد مصطفی ، مہرِ سپہر ، اوجِ عرفانی
ملی جس کے سبب تاریک ذروں کو درخشانی
وہ جس کا ذکر ہوتا ہے زمینوں آسمانوں میں
فرشتوں کی دعاؤوں میں مؤذن کی اذانوں میں



پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام