ہوں گی رحمتیں نازل دور سارے غم ہوں گے

نعت| پیامؔ سعیدی انتخاب| بزم سخن

ہوں گی رحمتیں نازل دور سارے غم ہوں گے
ہوگی مسجدِ نبوی سجدہ ریز ہم ہوں گے
نور کے نظاروں میں فیض کی بہاروں میں
بارشِ کرم ہوگی طالبِ کرم ہوں گے
ہنس کے جب وہ دیکھیں گے ہم گناہگاروں کو
رحمتیں سوا ہوں گی اور گناہ کم ہوں گے
مصطفےؐ کی چوکھٹ پر جو پیامؔ کٹ جائیں
راتیں وہ حسیں ہوں گی دن وہ محترم ہوں گے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام