مشغول جب سے نعتِ شہِ انبیاء میں ہوں

نعت| تابشؔ مہدی انتخاب| بزم سخن

مشغول جب سے نعتِ شہِ انبیاء میں ہوں
محسوس ہورہا ہے جوارِ خدا میں ہوں
مانا کہ ہوں زمان ومکاں کے حصار میں
لیکن خیال وفکر کے غارِ حرا میں ہوں
دیکها ہے جب سے گنبدِ خضرا کو خواب میں
کیا جانے کس جہان میں ہوں کس فضا میں ہوں
ہوگی کسی کو اور کسی شئے کی جستجو
میں ہوں مگن کہ امتِ خیر الوری میں ہوں
مجھ پر بهی اک نگاہِ کرم ہو مرے خدا
تیرے نبی کے زمرۂ اہلِ وفا میں ہوں


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام