ہیں سراپا صداقت مرے مصطفےؐ

نعت| فضاؔء فانیہ انتخاب| بزم سخن

ہیں سراپا صداقت مرے مصطفےؐ
سب پہ رب کی عنایت مرے مصطفےؐ
اک اشارے سے ہی چاند ٹکڑے ہوا
حق پہ واضح دلالت مرے مصطفےؐ
کافروں کی زباں پر ہے مدحِ نبی
ہیں سراپا امانت مرے مصطفےؐ
انبیاء سب کے سب اقتداء میں کھڑے
کر رہے ہیں امامت مرے مصطفےؐ
ہوگی رب سے دعا امتی امتی
اور کریں گے شفاعت مرے مصطفےؐ
شمعِ ایمان ہیں رب کے محبوب ہیں
قلبِ مضطر کی راحت مرے مصطفےؐ
چل دئے ہیں ابو بکر صدیق کو
سونپ کر پھر امامت مرے مصطفےؐ
میری قسمت فضاؔء ان پہ ایماں مرا
زندگی کی سعادت مرے مصطفےؐ


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام