تعارف شاعر

poet

انور شعورؔ

انور حسین خاں انور شعور

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور شاعر جناب انور شعور کا اصل نام انور حسین خاں اور تخلص شعورؔ ہے۔

آپ 11/ اپریل 1943ء کو سیونی ہندوستان میں اشفاق حسین خاں کے گھر پیدا ہوئے ، قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے شہر کراچی ہجرت کر آ گئے جہاں آپ پہلے انجمن ترقی اردو پاکستان اور "اخبار جہاں" سے وابستہ رہے ، اس کے بعد "سب رنگ" ڈائجسٹ کراچی سے وابستگی رہی ، آپ آج کل روزنامہ "جنگ" میں ایک قطعہ روز لکھتے ہیں ، عام فہم اور سادہ شاعری کی وجہ سے آپ کو ایک معتبر شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، ساتھ ہی ساتھ جدید غزل کے نمائندہ شعراء میں شمار ہوتے ہیں ، آپ قطعہ نگاری میں بھی شہرت رکھتے ہیں ، دھیما لہجہ ، چھوٹی بحریں آپ کی مقبولیت میں اضافہ کرتی ہیں ، "اندوختہ" ، "مشق سخن" ، "می رقصم" ، "دل کا کیا رنگ کروں" آپ کی تصنیفات ہیں اور انہی چار مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ایک کلیات "کلیاتِ انور شعور" کے نام سے کراچی سے 2015ء میں شائع ہوئی ہے۔ (تصویر / جنگ)


انور شعورؔ کا منتخب کلام