خدا کا شکر سہارے بغیر بیت گئی

غزل| انور شعورؔ انتخاب| ابو الحسن علی

خدا کا شکر سہارے بغیر بیت گئی
ہماری عمر تمہارے بغیر بیت گئی
ہوئی نہ شمع فروزاں کوئی اندھیرے میں
شبِ فراق ستارے بغیر بیت گئی
وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی
تیرے طفیل گزارے بغیر بیت گئی
نہ بیتتی تھی کبھی جس کی چاند رات اس کی
سہاگ رات ہمارے بغیر بیت گئی

شعوؔر تیز رہی زندگی کی دوڑ اتنی
کہ ہار جیت شمارے بغیر بیت گئی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام