تعارف شاعر

poet

کوملؔ جوئیہ

شازیہ علی کومل جوئیہ

پاکستان کے جنوبی پنجاب کے خانیوال سے تعلق رکھنے والی نوجوان نسل میں زیادہ مقبول و معروف شاعرہ کومل جوئیہ کا اصل نام شازیہ علی اور کوملؔ تخلص ہے ، جوئیہ قبیلے سے تعلق کی بنا پر اس لاحقہ کے ساتھ کومل جوئیہ کے قلمی نام  سے جانی جاتی ہیں۔

آپ 09/ نومبر 1983ء میں کبیر والا پنجاب میں پیدا ہوئیں ، 15/ سال کی عمر میں 1998ء میں شاعری شروع کی ، آپ اور آپ کی شاعری نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہے ، آپ کے دو شعری مجموعے "ایسا لگتا ہے تجھ کو کھو دوں گی" (2013ء) اور "ہاتھ پہ آئی دستک" ابھی تک شائع ہوچکے ہیں۔ (تصویر / انسٹاگرام پیچ)


کوملؔ جوئیہ کا منتخب کلام