تعارف شاعر

poet

حبیب اشعرؔ دہلوی

حبیب اشعر دہلوی

جناب حبیب اشعرؔ دہلوی ایک ماہر مستند طبیب ہونے کے ساتھ ساتھ زبان اردو کے شیدا و دلداہ ہی نہیں بلکہ ایک اچھے شاعر ، ادیب اور مترجم بھی تھے ، مسیح الملک حکیم اجمل خان صاحب کے خاندان سے قلبی رشتہ اور ان کے پوتے جناب حکیم نبی خان جمال سویدا سے آپ کے گہرے مراسم تھے۔
آپ 1919ء کو میں دہلی میں پیدا ہوئے ، قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آ گئے جہاں آپ نے ماہنامہ "حاذق" لاہور کی ادارت اور وہیں سے نکلنے والے "فنون" کے شریک مدیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں ، کئی تراجم کے ساتھ "راز و نیاز" (1939ء) کے نام سے آپ کا ایک مجموعۂ کلام بھی ہے ، آپ 14/ جون 1971ء کو انتقال کر گئے۔(تصویر / اردوئے معلیٰ)

 


حبیب اشعرؔ دہلوی کا منتخب کلام