تعارف شاعر

poet

دلؔ ایوبی

مبارک علی بیگ دل ایوبی ٹونکی

زبان اردو کے بزرگ شاعر جناب دل ایوبی 1348ھ کو (13/ ستمبر 1929ء) ہندوستانی ریاست راجستھان کے مشہور و معروف علمی و دینی شہر ٹونک میں پیدا ہوئے ، آپ نے انٹر کرنے کے بعد 1956ء میں جامعہ اردو علی گڑھ سے ادب کا امتحان امتیازی نمبرات سے پاس کیا اور 1958ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی ڈگری حاصل کی ، سرکاری ملازمت سے وابستہ رہ کر ذمہ دارانہ عہدے پر خدمات انجام دیں ، آپ کی غزلیات کا پہلا مجموعہ "رہ گزار" (1973ء) کے نام سے شائع ہوا جب کہ "صدائے بازگشت" کے نام سے طویل نظم کتابی شکل میں 1971ء میں ، "نذر رسالت" نامی نعتیہ کلام 1972ء میں اور "ملت بیضاء" 1977ء میں اشاعت پذیر ہوئیں۔ (تصویر / ریختہ)


دلؔ ایوبی کا منتخب کلام