تعارف شاعر

poet

نذیرؔ فتح پوری

نذیر احمد خاں نذیر فتح پوری

ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب نذیر فتح پوری ایک شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی ، ڈرامہ نگار اور افسانہ نگار بھی ہیں ، ان کی پیدائش 01/ دسمبر 1946ء کو فتح پور ریاست اتر پردیش میں ہوئی ، آپ اردو ماہنامہ "اسباق" پونے کے مدیر اعلی ہونے کی حیثیت سے بھی مشہور و معروف ہیں ، بنیادی طور پر آپ ایک غزل گو شاعر ہیں ، "لمحوں کا سفر" ، "سفر تا سفر" ، "تیسرا سفر" ، "سفر مدام سفر" ، "تتلیوں بھرا آسماں" اور "دیوان نذیر فتح پوری" آپ کے مجموعہ کلام ہیں جب کہ "بچو! آؤ گیت سنائیں" (ادب اطفال) ، "زخم اور آہیں" و "چٹانوں کے بیچ" (ناول) آپ کی بہت ساری تصنیفات میں سے ہیں۔ (تصویر / پنجند)


نذیرؔ فتح پوری کا منتخب کلام