تعارف شاعر

poet

قمرؔ جمیل

قمر احمد فاروقی

جدید تر رجحانات کے بانی پاکستان کے معروف اردو شاعر و ادیب ، نقاد و صحافی جناب قمر جمیل کا اصل نام قمر احمد فاروقی جبکہ تخلص جمیلؔ تھا۔

آپ 10/ مئی 1927ء کو ہندوستان کے حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے ، آپ کا آبائی علاقہ سکندر پور ضلع بلیا ریاست اترپردیش تھا اور آپ ایک معروف و اہم عالم دین و مصنف جناب حضرت وکیل احمد سکندرپوری کے پوتے اور جمیل احمد کے فرزند تھے ، اسی طرح آپ مشہور و معروف شاعر جناب حضرت آسی غازی پوری سے بھی تعلق نسبی رکھتے تھے۔

آپ نے الہ آباد سے انٹر اور عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے بی اے کی تعلیم حاصل کی ، "دریافت" کے نام سے ایک ادبی جریدہ جاری کیا ، طویل عرصہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہے ، کراچی سے نثری نظم کی تحریک کا آغاز کرتے اردو ادب جدید تر رجحانات سے روشناس کرایا ، عالمی ادب پر بھی گہری نظر تھی اور پاکستان رائٹرز گلڈ حلقہ کراچی کے بنیادی رکن تھے ، "خواب نما" اور "چہار خواب" کے نام سے دو شعری مجموعے آپ کی حیات میں اور دو جلدوں پر مشتمل تنقیدی مضامین کا مجموعہ "جدید ادب کی سرحدیں" آپ کی وفات سے کچھ عرصے قبل شائع ہوئے ، آپ 27/ اگست 2000ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔


قمرؔ جمیل کا منتخب کلام