تعارف شاعر

poet

لبیبؔ تیموری

میرزا نظام شاہ لبیب تیموری

اردو شاعر جناب لبیب تیموری خاندانِ تیموریہ کے باقیات صالحات میں سے ایک اور جناب سراج الدین بہادر شاہ ظفرؔ کے پوتے کے پوتے اور خوشگو شاعر جناب مرزا خاورؔ کے فرزند تھے ، آپ کا اصل نام میرزا نظام شاہ اور تخلص لبیبؔ تھا ، آپ لبیب تیموری کے نام سے مشہور و معروف ہوئے۔

1883ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے پر حالات نے والد ماجد کے ساتھ دکن تک پہنچا دیا جہاں آپ نے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دار العلوم حیدرآباد دکن میں بھی شریک تعلیم رہے ، اس کے بعد آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے عربی و فارسی کی تعلیم حاصل کی ، اس کے علاوہ ہندی اور تلنگنی کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کی تعلیم بھی پروفیسر رگھوناتھ (بلبل ہند سروجنی نائیڈو کے والد ) سے بھی حاصل کی۔

آپ کا زمانہ جناب مرزا داغؔ دہلوی کا زمانہ تھا جہاں آپ نے ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا ، آپ نے پہلے پہل مضطرؔ تخلص اختیار کیا تھا ، اردو اور فارسی میں غزلیں کہیں اور اپنے والد بزرگوار سے مشورے لیتے تھے ، کسی کی باضابطہ شاگردی اختیار نہیں کی ، ”آتشِ خنداں“ ان کے شعری مجموعے کا نام ہے جس کو ان کے فرزند عرشؔ تیموری نے 1960ء میں کراچی سے شائع کیا ہے ، آپ ڈیڑھ سال تک سرطان کے عارضے میں مبتلا رہ کر29/ ستمبر 1946 کو شہر ممبئی میں اس دنیا سے رخصت ہوئے گئے۔


لبیبؔ تیموری کا منتخب کلام