تعارف شاعر

poet

پریمؔ واربرٹنی

پریم واربرٹنی

پریم واربرٹنی 09/ نومبر 1930ء کو سوہنی مہیوال کی بستی ڈنگا ضلع گجرات پاکستان میں پیدا ہوئے ، تین برس بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ڈنگا چھوڑ کر واربرٹن ضلع شیخوپورہ منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے ابتدا سے لے کر ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی۔

شعر گوئی کی ابتدا بالکل بنا سوچے سمجھے ہوئی اور مارچ 1950ء میں "آئینۂ جذبات" کے عنوان سے ایک نظم کہی ، تقسیم ہند کے مالیرکوٹلہ میں رہائش رہی جہاں ادبی ماحول ملا اور تخلیقی جذبہ پروان چڑھا ، 1955ء تک ادبی دنیا میں کافی شہرت مل چکی تھی ، پھر ریڈیو کے لئے لکھنا شروع کیا اور یوں ادبی افق پر چھاتے چلے گئے ، آپ نے اردو کے علاوہ پنجابی میں بھی شاعری کی ، دو ادبی ماہناموں "خورشید" اور "مستقبل" کے ساتھ ساتھ روزانہ اخبار "نیا زمانہ" جالندھر کی ادارت سے بھی منسلک رہے ، ممبئ میں بھی قیام رہا اور فلموں کے لئے گیت اور نغمے بھی لکھے ، 1968ء کو خرابیٔ صحت کی بنا پر ممبئ چھوڑ کر پنجاب مالیرکوٹلہ واپس آئے اور شادی کے بعد چندی گڑھ منتقل ہوئے ، 1976ء کو پہلا مجموعہ "خوشبو کا خواب" شائع ہوا ، 22/ اپریل 1979ء کو "کلا درپن" چندی گڑھ کی جانب سے "جشن پریم واربرٹنی" کے ساتھ ساتھ ان کے پنجابی شعری مجموعہ "لال کھمباں دا گھر" کی بھی اشاعت ہوئی ، اس کے بعد بیمار رہنے لگے اور 10/ اکتوبر 1979ء کو چندی گڑھ ہی میں ان کا انتقال ہوگیا ، ان کے دوسرے شعری مجموعے "میرے اندر ایک سمندر" اور "میرا فن میرا لہو" ان کے مرنے کے بعد شائع ہوئے۔


پریمؔ واربرٹنی کا منتخب کلام