تعارف شاعر

poet

عتیق جاذبؔ

عتیق احمد جاذب

'ہم نے تجھے جانا ہے فقط تری عطا سے' ، اس مشہور و معروف حمد کو لکھنے والے اردو شاعر جناب عتیق جاذب ملک ہندوستان کے صوبہ تامل ناڈو کے شہر وانمباڈی سے تعلق رکھتے ہیں ، آپ کا اصل نام ک (کرشنگری)۔ عتیق احمد ، تخلص جاذبؔ اور قلمی نام عتیق جاذب ہے ،

آپ 1947ء کو صوبہ تامل ناڈو کے شہر وانمباڈی میں جناب حیدر الحسن حیدرؔ کے گھر پیدا ہوئے ، آپ کا گھرانہ ایک علمی ، دینی و ادبی گھرانہ تھا ، آپ کے والد ماجد خود ایک شاعر ، اسی طرح آپ کے تایا محمود الحسن محمودؔ ، ماموں ندیم صدیقی اور عارف سہیل ، بڑے بھائی اقبال احمد کلیمؔ طاہری اور منجھلے بھائی مختار احمد اخترؔ (نیم مزاحیہ شاعر) ، آپ کے ماموں زاد بھائی جناب اشفاق الرحمن مظہرؔ اور ملک العزیز ملکؔ  سبھی شاعر تھے ، انہی کے درمیان آپ کو بچپن ہی سے شعر و شاعری کا ماحول ملا اور اسی ماحول سے اولاً مزاحیہ شاعری کا آغاز ہوا ، آپ کی ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول وانمباڈی میں ہوئی اور اسلامیہ کالج سے آپ نے بی کام مکمل کیا ، آپ مزاحیہ شاعری سے ہوتے ہوتے بڑی باوقار سنجیدہ شاعری کی طرف متوجہ ہوگئے اور پھر یہ تعلق اسلامی اقدار و ادب سے استوار ہوگیا ، اس طرح آپ نے اپنے یہاں قائم ادبی انجمن "بزم نو" کے سکریٹری ہونے کے ساتھ ساتھ "ادارہ ادب اسلامی" وانمباڈی کے سکریٹری کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

"جھلکیاں" (بزم نوکے مشاعرے کی مکمل روداد) کے ساتھ "پیام حیات" آپ کی نظموں کا مجموعہ اور "متاع حیات" آپ کی غزلوں کا مجموعہ ہے جب کہ "گلدستۂ حیات" کے نام سے تیسرا مجموعۂ کلام بھی 2012ء میں اشاعت پذیر ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ انگریزی میں بھی آپ کے قلم سے 4/ کتابیں طبع ہو چکی ہیں۔


عتیق جاذبؔ کا منتخب کلام