تعارف شاعر

poet

رخسارؔ ناظم آبادی

رخسار انصاری ناظم آبادی

مملکت بحرین کے معروف اردو شاعر جناب رخسار ناظم آبادی کا اصل نام محمد رخسار انصاری اور تخلص رخسارؔ تھا ، آپ کراچی  سے تعلق رکھتے تھے اور گزشتہ تیس برس سے روزگار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم تھے۔

آپ 22/ اکتوبر 1959ء کو ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے بانس بریلی میں پیدا ہوئے ،آپ نے ابتدائی تعلیم اشفاقیہ پرائمری اسکول شاہدانہ بانس بریلی سے حاصل کی اور مولانا آزاد انٹر کالج بریلی سے انٹرمیڈیٹ کیا ، ان کے والد صاحب اپنی ملازمت کے سلسلے میں کسی اور شہر میں مقیم تھے جبکہ والدہ اور دوسرے بہن بھائی والد کے ساتھ ہی رہتے تھے ، آپ ناظم آباد اپنی تعلیم کی وجہ سے اپنے نانا غنی بریلوی جو کہ نعتیہ شاعر ہونے کے ساتھ بہت معروف نعت خواں بھی تھے ان کے ساتھ رہتے تھے اور  ان کے ہمراہ اکثر میلاد کی محفلوں میں شریک ہوتے تھے ، آپ نے بچپن سے ہی شاعرانہ ماحول میں پرورش پائی ، آپ کو حضرت مونس بریلوی سے تلمذ حاصل تھا ، آپ طویل علالت کے بعد 22/ اپریل 2024ء کو انتقال کر گئے۔


رخسارؔ ناظم آبادی کا منتخب کلام