تعارف شاعر

poet

ارشدؔ صدیقی

رشید محمد ارشد صدیقی

سرزمین بھوپال سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب ارشد صدیقی کا اصل نام رشید محمد اور ارشدؔ تخلص تھا ، آپ ارشد صدیقی کے قلمی نام سے مشہور ہوئے۔

آپ 19/ مارچ 1923ء کو کو بمقام  ساگر مدھیہ پردیش جناب نور محمد صاحب کے گھر پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم کے بعد آپ نے اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے فارسی میں ایم اے کیا ، آپ تقسیم ملک کے ناگفتہ بہ حالات کے بعد ہمیشہ ہمیش کے لئے بھوپال منتقل ہو گئے اور یہیں کے مستقل ہو کر ملازمت سے وابستہ رہے اور 1980ء میں سبک دوش ہوئے۔

آپ نے 1941ء سے 18/ سال کی عمر ہی سے شعر گوئی کا آغاز کیا ، علامہ سیماب اکبر آبادی سے اصلاح لیتے تھے ، آپ نے غزل اور نظم دونوں کہیں لیکن غزل صنف خاص تھی ، 1957ء میں آپ نے اپنی پہلی تصنیف "عکس خیال" (انگریزی نظموں کے منظوم تراجم) کے نام سے شائع کی ، اس کے بعد "خواب زار" (1985ء) ، "نوائے حرف" ، "نغمہ زار" ، "عنوانات درخشاں" (نظمیں) ، "پس عکس خیال" (انگریزی نظموں کے منظوم تراجم) ، "طلوع سحر" 2000ء میں اور "سحر ہونے تک" 2002ء میں شائع ہوئیں ، آپ 17/ فروری 2003ء کو بھوپال میں انتقال کر گئے۔


ارشدؔ صدیقی کا منتخب کلام