تعارف شاعر

poet

صبیحہ سلطانہ صباؔ

صبیحہ سلطانہ صبا صدیقی

اردو شاعرہ محترمہ صبیحہ صبا کا تعلق پاکستان کے شہر ساہیوال سے ہے ، آپ کا مکمل نام صبیحہ سلطانہ صدیقی ہے اور آپ صباؔ تخلص رکھتی ہیں ، آپ اس وقت پاکستان کے شہر کراچی میں مقیم ہیں ، آپ جناب ضیاء الحق صدیقی کی دختر ہیں جو کہ خود ایک اچھے شاعر تھے اور ہندوستان سے ہجرت کر پاکستان کے شہر ساہیوال آ بسے تھے۔

28/ اکتوبر 1950ء کو آپ کی پیدائش بھی ساہیوال ہی میں ہوئی ، والد ماجد کے معلم اور شاعر ہونے کی وجہ سے آپ کو بچپن ہی سے علمی ، ادبی و شعر و شاعری کا ماحول ملا اور آپ نے اپنے والد ماجد کی وراثت سنبھالی ، آپ نے انہیں سے اصلاح اور حوصلہ افزائی پائی ، زمانہ طالب علم کے دوران ہی شاعری کا باقاعدہ آغاز ہوا اور پھر پنجاب کے کئی مشاعروں میں شرکت کرتے شہرت حاصل کی ، آپ جس شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوئی ہیں وہ بھی انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے شاعر ، صحافی اور "خوابوں سے رشتہ ٹوٹ جائیگا" کے مصنف جناب صغیر احمد جعفری صاحب ہیں ، یوں آپ میاں بیوی دونوں ساتھ مل کر شعر و ادب کی آبیاری کر رہے ہیں ، آپ دونوں نے عرب امارات میں ایک طویل عرصہ گزارا ہے اور وہاں اردو کے کئی نامی مشاعروں کو انتظام و انصرام کیا ہے۔

آپ بنیادی طور پر ایک غزل گو شاعرہ ہیں اور آپ کے کئی ایک شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں جن میں "لفظ بنے تصویر" ، "لفظوں کا شہر" ، "دل درد آشنا" ، "تخیل" نمایاں ہیں ، اسی طرح آپ "اردو منزل" کی روح رواں بھی ہیں۔(تصویر / شخصیات)

(خیال رہے کہ صبیحہ صباؔ کے نام سے ایک اور شاعرہ محترمہ صبیحہ خاتون صباؔ بھی ہیں جو نیویارک امریکہ میں مقیم ہیں اور "جشم ستاراشمار" ان کا شعری مجموعہ ہے)۔


صبیحہ سلطانہ صباؔ کا منتخب کلام