تعارف شاعر

poet

حمیراؔ رحمان

حمیرا رحمان

اردو شاعرہ محترمہ حمیرا رحمان کا تعلق ملک پاکستان سے ہے اور آپ اس وقت نیویارک امریکہ میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ مقیم ہیں جہاں آپ نیویارک یونیورسٹی میں اردو (بیرونی زبان کے طور پر) پڑھاتی ہیں ، آپ امریکہ کی پاکستانی مہاجر کمیونٹی میں جہاں کافی فعال ہیں وہیں اردو کے لئے بھی آپ کی خدمات بہت نمایاں ہیں ، آپ نے سر زمین امریکہ میں اردو کے کئی ایک کامیاب ادبی سیمینار اور مشاعروں کا اہتمام و انصرام کیا ہے ، آپ "ظفر زیدی میموریل کلچرل سوسائٹی" ۔ نیویارک کی بانی رکن بھی ہیں۔

آپ کی پیدائش 24/ نومبر 1957ء کو ہوئی ، آپ نے 1971ء میں ریڈیو پاکستان ملتان سے اپنی خدمات کا آغاز کیا ، 1976ء میں لندن منتقل ہوئیں جہاں آپ نے بی  بی سی اردو سروس میں کام کیا ، اس کے بعد آپ نیویارک مستقل طور پر منتقل ہوئیں ، آپ کے دو شعری مجموعے "اندمال" اور "انتساب" شائع ہو چکے ہیں۔(تصویر / ریختہ)


حمیراؔ رحمان کا منتخب کلام